7 مارچ 2014 - 20:30
ہندوستان: فوجی کمپیوٹر سسٹم ہیک کر لئے گئے

ہندوستانی فوج کے کمپیوٹر سسٹم کو ھیک کرلیا گيا ہے۔

ابنا: ہندوستان کی مسلح افواج اور اس ملک کی دفاعی تحقیقاتی ادارے کے پچاس سے زیادہ کمپیوٹر ھیک کرلئے گئے ہیں جس کی بنا پر ان اداروں کی حساس معلومات اور فائلز کے خراب ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کمپیوٹر کہ جو انٹرنیٹ کے ساتھ وصل ہیں ان کی فائلوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا جائے گا۔ ہندوستان کے خفیہ اداروں کے ذرائع کے بقول یہ شک ظاہر کیا جارہا ہےکہ کمپیوٹروں کے ھیک کرنے کے دوران تیس سے زیادہ فائلیں متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر "شیو شنکر منن" نے کہا ہے کہ یہ واقعہ معمولی نوعیت کا ہے اور اطلاعات و معلومات کا خطرے سے دوچار ہونے کا امکان موجود ہوتا ہے ہر پاس ورڈ کے افشاء ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ ......./169